ملکی سیاسی ماحول گرم، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

29 Mar, 2023 | 03:14 PM

(اویس کیانی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا،  عرفان قادر نے آج الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے کیلئے استعفی دیا تھا۔

  عرفان قادر نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کو گزشتہ سال معاون خصوصی تعینات کیا تھا، وہ ن لیگ کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عرفان قادر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش ہونے پر اعتراض اٹھایا اور انہیں پیروی سے روک دیا تھا۔

مزیدخبریں