پیٹرول 20 روپے فی لیٹر سستا؟ بڑی خبر آگئی

29 Mar, 2023 | 02:03 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار  چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہےکہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ  پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ اس بات کا  امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

واضح رہے ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روس سے جلد سستا تیل پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔

  ذرائع نے بتایا کہ روس سے تیل درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، ایس پی وی کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے  دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں، گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے، کوشش ہے روس سے جلد سستا تیل پاکستان آئے

مزیدخبریں