ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے۔
حمزہ یوسف کی اس کامیابی پر ان کے والدین خوشی سے نہال ہیں، برطانوی میڈیا کے سوال پر والدہ نے مذاق میں کہا کہ بیٹا بڑا آدمی بن گیا، بات سننے کا وقت نہیں دے گا تو آج بھی کان کھینچوں گی۔
حمزہ یوسف نے کہا یہ مذاق نہیں سچ ہے، والدہ کی ان ہی سختیوں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچے۔ حلف اٹھانے کے بعد حمزہ یوسف نے خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بیوٹ ہاؤس Bute House میں افطاری کی جہاں حمزہ کی امامت میں اہلخانہ نے نماز بھی ادا کی۔