ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات کی نگرانی کون کرے گا ؟لاہور بورڈ کیلئے معاملہ درد سر بن گیا

میٹرک امتحانات کی نگرانی کون کرے گا ؟لاہور بورڈ کیلئے معاملہ درد سر بن گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کو میٹرک کےسالانہ امتحان کی نگرانی کیلئے عملے کی شدید قلت کا سامنا، امتحانات کی نگرانی کون کرے گا ؟ لاہور بورڈ کیلئے معاملہ درد سر بن گیا۔

لاہور میں پندرہ ہزار میں سے ساڑھے گیارہ ہزاراساتذہ مردم شماری کی ڈیوٹی پر ہیں، لاہور بورڈ کو امتحانات کی نگرانی کیلئے پانچ ہزاراساتذہ درکار ہیں، تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کےسالانہ امتحان کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، امتحان کیلئے 868 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کی نگرانی کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں تاہم پرائیویٹ عملہ کوتاحال نگرانی کیلئے تعینات نہیں کیا جاسکا،امتحان شروع ہونے میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں۔

سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو امتحان کی نگرانی کیلئے عملہ مہیا کرنے کی ہدایت کر دی ہے، امتحانات کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو سکولوں میں حاضر تصور کیا جائے گا، اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرینگ ڈپارٹمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملے کی قلت ہے،لیکن پرائیویٹ نگران ضرورت پڑنے پر تعینات کیے جائیں گے۔