مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،نیا ریٹ جانیے

29 Mar, 2023 | 10:54 AM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: شہرمیں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 474 روپے کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 308 روپے جبکہ پرچون ریٹ 316 روپے فی کلو جاری ہے۔اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت  میں 2 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فارمی انڈوں کا نیا ریٹ 254 روپے فی درجن ہے۔جبکہ انڈوں کی پیٹی 7500 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں