(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات (یواے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔
شاداب خان اور افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ' پاکستان سے باہر میں نے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے ، یہ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے'۔
Alhamdulillah, I am honoured to receive my GOLDEN VISA from a country which I can call my second home. ???????? @GDRFADUBAI
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) March 28, 2023
Special thanks to Moazzam Qureshi for making this happen ???????? pic.twitter.com/72aZ0M6OaD
دوسری جانب افتخار احمد نے کہا کہ' الحمدللہ، مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ، شعیب ملک اور کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔