وفاقی حکومت عوام پر بجلی بم گرانے کو تیار

29 Mar, 2023 | 10:08 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔

نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہے،   رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے 45پیسے فی یونٹ تک جبکہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی یہ درخواستیں ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔

نیپرا 3 اپریل کو سماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر اوسطاً اپریل سے جون تک ساڑھے چار روپے فی یونٹ تک کا اضافہ منتقل ہو سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں