آسکر 2022 کی بہترین فلم اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس نے حاصل کیا؟

29 Mar, 2022 | 09:29 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)آسکر ریڈ کارپٹ 2022 نے ہالی ووڈ میں بے مثال ٹیلنٹ کا جشن منایا کیونکہ 27 مارچ کو ڈولبی تھیٹر، لاس اینجلس میں 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلیمر، بریک آؤٹ ٹرینڈز اور شو اسٹاپنگ لُکس کی نقاب کشائی کی گئی۔

ہالی ووڈ کی سب سے بڑی رات کو سرخ قالین پر تمام نظریں جمی ہوئی تھیں، گزشتہ روز  ڈولبی تھیٹر، لاس اینجلس میں 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلیمر، بریک آؤٹ ٹرینڈز اور شو اسٹاپنگ لُکس کی نقاب کشائی کی گئی۔

جیسیکا چیسٹین نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، انہیں یہ انعام ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘ میں ایک امریکی ٹیلی ویژنلسٹ کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد چیسٹین نے کہا کہ ’ایسے موقع پر میں ٹیمی کے بارے میں سوچتی ہوں۔ میں ان کی شفقت سے متاثر ہوں اور میں اسے ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتی جو ہمیں آگے لے جاتا ہے۔‘

آسکر 2022 ایوارڈز کی ریس میں بہترین 16 فلمیں،دی پاور آف دا ڈاگ،ڈیون،بیلفاسٹ،ویسٹ سائیڈ سٹوری، کنگ رچرڈ،ڈونٹ لک اپ،نائٹمیئر ایلے،ڈرائیو مائی کار،لیکوریس پیزا،دی لاسٹ ڈاٹر، کوڈا،دی ٹریجیڈی آف میکبتھ،بیئنگ دی ریکارڈوز،نو ٹائم ٹو ڈائی،فلی اور اینکانٹو کو شامل کیا گیا۔

سماعت سے محروم خاندان کی کہانی پر مبنی’ کوڈا‘نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لیڈی گاگا اور لیزا منیلی نے فلم کو ایوارڈ پیش کیا جس کی کہانی نوعمر روبی کے گرد گھومتی ہے جو سن سکتی ہے۔

مزیدخبریں