(سعید احمد)انٹر بنک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی نئی قیمت جاری کردی، انٹربنک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہو گیا۔ڈالر کی ٹریڈنگ 182 روپے 34پیسے پر بند ہوئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق 3 ہفتے دوروز میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 85 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،مسلسل بڑھتا درآمدی بل ا ور بیرونی قرض کی ادائیگی سے روپے پر شدید دبائوہے، ایک ماہ 18 روز میں 2 ارب 34 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے بھی نیچے آچکے ہیں۔