استعفاءکے بعد عثمان بزدار کو کونسا بڑا عہدہ ملنے والا؟تجاویز زیرغور

29 Mar, 2022 | 07:37 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفے کے بعد کہاں ایڈجسٹ کیا جائے؟ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے سرجوڑ لئے،عثمان بز دار کو گورنر یا سپیکر بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔
 تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اس بات پر غور کررہی ہےکہ انہیں حکومت میں کہاں ایڈجسٹ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے دو تجاویز زیرغور ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق عثمان بزدار کو گورنر پنجاب یا سپیکر شپ کا عہدہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسا عہدہ عثمان بزدار کو دیا جائے گا اس کا حتمی فیصلہ وزیرا عظم قیادت کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔

مزیدخبریں