ویب ڈیسک : امریکا کے شہر منی پولس میں صرف رمضان المبارک میں نہیں بلکہ اب سارا سال اذان گونجے گی۔ سٹی کونسل نے منظوری دیدی۔
رپورٹ کے مطابق منی پولس سٹی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں رمضان کے اسلامی مہینے کی حرمت کو تسلیم کیا گیا ہے اور سال بھر اذان کی عوامی نشریات کی حمایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتے منظور کی گئی قرارداد میں منی پولس میں واقع مساجد کی قیادت کو آگاہ کیا گیا کہ انہیں اپنے محلوں میں دن کے وقت اذان دینے کی اجازت ہے۔اس قرارداد کے تحت مساجد صبح اور رات کی نمازوں کے علاوہ دن میں تین بار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دے سکیں گی، بشرطیکہ آواز ایک مخصوص ڈیسیبل حد سے کم ہو۔
منی پولس وارڈ 6 کے مسلمان کونسل ممبر، جمال عثمان نے قرارداد پیش کی تھی۔انہوں نے اس اقدام کو مذہبی مساوات کے لیے درست سمت میں ایک قدم قرار دیا۔انہوں نے اس اقدام کو "مساوات اور برادری کا اشارہ قرار یادرہے منی پولس کے علاوہ، یہ آرڈیننس صرف تین دیگر امریکی شہروں میں رائج ہے – نیو جرسی میں پیٹرسن، اور مشی گن میں ہیمٹرامک اور ڈیئربورن۔