سہیل احمد,عمران اشرف کےنئے ڈرامے کےٹیزر نے دھوم مچا دی

29 Mar, 2022 | 06:26 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے سٹار سٹڈیڈ رمضان ڈرامے چوہدری اینڈ سنز کےٹیزر نے سوشل میڈیاپر دھوم مچا دی۔  ٹیزر میں صرف عمران اشرف اور سہیل احمد کو دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میگا پراجیکٹ کے بارے میں بڑا اعلان انسٹاگرام پر کر دیا ہے۔ اس میگا پراجیکٹ میں ستاروں سے سجی کاسٹ کے ساتھ تفریح، رومانس اور ڈرامہ پیش کیا گیا ہے، ڈرامے کی کہانی خاندانی بندھن اور اتحاد کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ریلیز ہونے والے ٹیزرمیں پنجاب کےکلچر خصوصاًپہلوانی کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامہ ساتویں اسکائی انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے، اسے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی ہیں۔ رائٹر کوئی اور نہیں صائمہ اکرم چوہدری ہیں۔

کاسٹ میں عائزہ خان، عمران اشرف، سہیل احمد، ارسا غزل، عاصمہ عباس، نور الحسن، عثمان پیرزادہ، یاسر نواز، شگفتہ اعجاز، اشرف خان، بینش چوہان، مدیحہ رضوی، ثاقب سمیر، سمیع خان شامل ہیں۔ ٹیزر کے سامنے آنے پر صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

مزیدخبریں