سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بڑا مطالبہ منظور

29 Mar, 2022 | 05:30 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 26 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ،لاہور کے سرکاری سکولوں اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کے لیے گرانٹ جاری ہوگی ۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے لاہور کے لیے 26 کروڑ روپے مالیت کی نئی اسکیموں کو بجٹ میں بھی شامل کرلیا ہے۔
لاہور کے سینکڑوں سرکاری سکول اضافی کلاس رومز سے محروم ہیں ۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ بڑھنے میں کلاس رومز کم ہوئے جس پر سکول ایجوکیشن اتھارٹی حکومت سے اپیل کی کہ انہیں مزید بجٹ دیا جائے تاکہ بچوں کے لیے اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جاسکیں اور جن سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے وہاں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید سہولیات فراہم کیں جاسکیں ۔

پنجاب حکومت نے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 26 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی ہے جس میں سرکاری سکولوں کی اپگریڈیشن سمیت فرنیچر کی فراہمی کے لیے بھی فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ ان سکیموں کو باقاعدہ رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں