ٹریفک وارڈنز کے لئے بری خبر

29 Mar, 2022 | 05:23 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)وارڈنز نے سرکاری مال بیکار کر دیا،ایس پی ٹریفک کے وزٹ نےموٹرسائیکلوں اور پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا،وارڈنز کی ناقص کارکردگی کی سپیشل رپورٹ سی ٹی او کو بھجوا دی۔

ایس پی ٹریفک کے وزٹ نےموٹرسائیکلوں اور پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا،ایس پی آصف صدیق نے گلبرگ اور ماڈل ٹاون سیکٹر کی چیکنگ کی اورپھر ناقص کارکردگی کی سپیشل رپورٹ سی ٹی او کو بھجوا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران چیکنگ معلوم ہوا کہ 12 بجے تک کسی پٹرولنگ آفیسر نے ایک چالان بھی نہ کیا،تمام سرکاری 125 اور 250 موٹرسائیکلوں کی حالت غیر تسلی بخش پائی گئی،رپورٹ ہے مطابق تمام سرکاری موٹرسائیکلوں کی ریوالونگ لائٹس خراب تھیں اور زیادہ تر 250 سی سی موٹرسائیکلیں دھکا سٹارٹ تھیں،ہوٹرز بھی ورکنگ کنڈیشن میں نہ تھے۔

موٹرسائیکلوں کے انڈیکیٹر ٹوٹ کر لٹکے ہوئے اور سپیڈو میٹر خراب تھے جبکہ تمام سرکاری موٹرسائیکلوں پر وائرلیس اٹیچ نہ تھا،موٹرسائیکلون کی کنڈیشن انتہائی ناقص تھی،ایس پی ٹریفک نے ماڈل ٹاون اور گلبرگ سیکٹر کے پٹرولنگ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے اور ڈی ایس پیز آئندہ ہر ماہ انسپکشن کر کے رپورٹ بھجوائیں تاکہ ایم ٹی برانچ بروقت سرکاری وہیکلز کے کام کروا سکیں۔

مزیدخبریں