ویڈیو؛ صبور نے احد اورانکی والدہ کے بارے کیا باتیں کیں؟

29 Mar, 2022 | 05:46 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی ویڈیوز منظرعام پرآئیں جس میں اداکارہ نے احدرضا میر اور ان کی والدہ کے بارے کچھ بتایا۔

پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ دونوں نے قانونی طریقے سے راہیں جدا کیں۔ اداکارہ کی بہن اداکارہ صبور علی کی کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ احد رضا میر اور ان کی والدہ کے بارے بتارہی ہے۔

اداکارہ صبور کی مقبولیت میں اضافہ حال ہی میں ختم ہونے والے مشہور ڈرامہ ' پری زاد، نے کیا جس کے علاوہ وہ فتور،نقب زن اور وصال میں بھی کمال اداکاری کی۔ پری زاد میں ببلی کا کردار ںاظرین نے خوب پسند کیا۔

سوشل میڈیا پراداکارہ کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ احد رضا میر اور ان کی والدہ ثمر میر کے بارے باتیں کررہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کے لئے بہت عجیب تھا کہ احد کو بھائی کہوں۔ کافی پریشان بھی کیا گیا کہ آپ احد کو بھائی کیوں نہیں کہتی ہیں؟اس کے بعد میں نے ان کو پہلی بار بھائی کہہ کربلایا۔

اداکار کی والدہ کے بارے بات کرتے کہا کہ ایک بار ہم بات کررہے تھے انہوں نے کہا ایک چینل پر احد کا ڈرامہ آرہا اور ایک پر سجل کا، صبور نے جواب میں کہا کہ ہاں، اور ہر چینل پر صبور کا ڈرامہ چل رہا ہے۔

مزیدخبریں