سابق صدر آصف زرداری نواز شریف سے ناخوش، بڑی بات کہہ دی

29 Mar, 2022 | 03:34 PM

M .SAJID .KHAN

 (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اپوزیشن کاسیاسی پارہ ہائی، متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات, دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے   نواز شریف سے شکوہ کرتے بڑی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا۔مسلم لیگ ق کا حکومت کا ساتھ دینے کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو پیغام بھجوایا۔

  نواز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں سابق صدر کا کہناتھا کہ ن لیگ نے وقت پرفیصلہ نہیں کیاجس سے معاملہ خراب ہوا ، وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھی ہوتی۔سابق صدر نے کہا ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر ن لیگ معاملے کو ٹالتی رہی، اب واضح کریں آپکی پارٹی عدم اعتماد پر سنجیدہ ہے بھی یا نہیں۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےاپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں ایم کیوایم کوبڑی پیشکش کردی، ایم کیوایم کو سندھ کابینہ میں مناسب حصہ دینے کی بھی پیشکش کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزفرخ حبیب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ معاملات طے پاگئے اور ق لیگ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادمیں حمایت کااعلان کردیا ہے۔چوہدری پرویزالہٰی چند روز میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور پھرایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

 
 

مزیدخبریں