ویب ڈیسک : ملک بھر میں تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک یکم رمضان یعنی 04 اپریل بروز پیر کو بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے یکم رمضان المبارک کو بینک تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ہٰذا، تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے،مائیکروفنانس بینک یکم رمضان المبارک 1443 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
تمام بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورتِ حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کرکے) معمول کا یومِ کار (ورکنگ ڈے) سمجھتے ہوئے (علاوہ عوام سے لین دین ) انجام دیں گے۔