تحریک عدم اعتماد ،حتمی فیصلہ کب ہوگا ؟شیخ رشید نے بتادیا

29 Mar, 2022 | 02:36 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےعمران خان کےآخری گیند تک کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا اور چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔ عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔وزیراعظم چاہیے مشورہ نہ کریں لیکن انکے ساتھ کھڑاہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے موجودہ ملکی سیاست میں بڑا اچھا قدم اٹھایا ہے، تحریک عدم اعتماد پرقومی اسمبلی میں 31 تاریخ سے تقریریں ہوں گی جبکہ حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہو گا اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔عالمی طاقتوں کا مال کھانے والوں کو شکست ہو گی۔

 
 

مزیدخبریں