امریکی اداکارول سمتھ نے کامیڈین کرس راک سے معافی مانگ لی

29 Mar, 2022 | 12:58 PM

ویب ڈیسک :امریکی اداکار ول سمتھ نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ول سمتھ کی جانب سے معافی فلم اکیڈمی کے اس بیان کے بعد مانگی گئی جس میں اداکار کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
ول سمتھ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رویے کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا۔انہوں نے لکھا ’کرس! میں عام لوگوں کے درمیان آپ سے معافی مانگنا پسند کروں گا، میں نے حدود سے تجاوز کیا، میں غلطی پر تھا۔‘اداکار ول سمتھ نے اپنے بیان میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسرز، شرکا، ناظرین اور کنگ رچرڈ سے بھی معافی مانگی۔

یہ ناخوشگوار واقعہ پیر کو اس وقت آسکرایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا جب سٹیج پر کامیڈین نے کوئی مزاحیہ بات کرتے ہوئے ول سمتھ کی بیوی کا ذکر کیا۔واقعے کے بعد سٹوڈیو کے ایگریکٹیو پروڈیوسرز کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

53 سالہ اداکار ول سمتھ نیٹ فلکس، والٹ ڈزنی اور ایپل ٹی وی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان کے پراجیکٹس میں شامل ہیں۔ان کمپنیوں سے جب واقعے کے بعد ردعمل مانگا گیا تو ان کی انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ول سمتھ انڈیپنڈنس ڈے، مِن اِن بلیک سمیت کئی دوسری فلموں میں کام کر چکے ہیں، ان کی فلمیں باکس آفس پر نو ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں

مزیدخبریں