پاک آسڑیلیامیچزخدشات کاشکارہوگئے

29 Mar, 2022 | 12:27 PM

ویب ڈیسک:آسڑیلوی ٹیم کو میچ سے قبل دوسراجھٹکا لگ گیا . آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیاہے۔

اسڑیلوی میڈیا کے مطابق ایشٹن اگر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 13 فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا  کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ کھیلے گی، بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔ایشٹن اگر سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم کے ایک اسٹاف ممبر کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔

مزیدخبریں