تخت لاہور پر چودھریوں کا ساتھ دینا ہے یانہیں، ترین اور چھینہ گروپ بھی متحرک

29 Mar, 2022 | 11:53 AM

 علی اکبر : ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر  جہانگیر ترین اور ہم خیال چھینہ گروپس متحرک  ہوگئے دونوں گروپس نے اجلاس طلب کرلئے ۔ ترین گروپ کے اجلاس سے جہانگیر ترین بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے۔

ترین گروپ تمام ارکان اسمبلی اور رہنماوں سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کرے گا ۔اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔ دوسری طرف ہم خیال چھینہ گروپ میں دو ایم این اے اور 15 ایم پی ایز شامل ہیں۔ ہم خیال چھینہ گروپ نے جمعرات کو غضنفر عباس چھینہ کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا ہے ۔ پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کی حمایت کرنی ہے یا اپوزیشن کا ساتھ دینا ہے اس پر مشاورت ہوگی۔ ہم خیال چھینہ گروپ میں ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، اراکین پنجاب اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین خان سہیڑ، عامر عنایت خان شاہانی، گلریز افضل چن، سردار محی الدین کھوسہ، خواجہ داود سلیمانی، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور علی لالی، کرنل ریٹاٸرڈ غضنفر شاہ قریشی، احسن جہانگیر بھٹی، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، علی اصغر خان لاہڑی، اعجاز سلطان بندیشہ سمیت دیگر شامل ہیں۔وہاڑی سے ایک ایم این اے اور ایک صوباٸی وزیر سمیت جھنگ سے مزید دو ایم این ایز کی بھی ہم خیال چھینہ گروپ کو غیر اعلانیہ حمایت حاصل ہے۔

مزیدخبریں