سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاڑھائی ہزار اساتذہ نوکریوں سے فارغ کردیا

29 Mar, 2022 | 11:31 AM

جنید ریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے پر اڑھائی ہزار اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے باوجود بی ایڈ نہ کرنے پر مذکورہ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بی ایڈ نہ کرنے کے معاملہ پر یکم اپریل کو میٹنگ طلب کرلی ہے۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ معاملہ کا جائزہ لے کر اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع دینے کا فیصلہ کریں گے.

اس حوالے سے ،پنجاب ٹیچرز یونین نے ردعمل دیتے ہوئے اڑھائی ہزار  کے قریب اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنےکےعمل کوناانصافی قرار دیا ہے اوروضاحت دیتے ہوئے کہاکہ کرونا کے باعث اساتذہ مقررہ تاریخ تک بی ایڈ کی ڈگری حاصل نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے اساتذہ کودسمبر 2019 تک بی ایڈ کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

  

مزیدخبریں