پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

29 Mar, 2022 | 10:24 AM

ویب ڈیسک:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج  لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

یادرہے کہ پاکستان آسٹریلیا اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی، پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

مزیدخبریں