نورا فتیحی کی نئی بولڈ ویڈیو وائرل ہوگئی

29 Mar, 2021 | 11:57 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کو بالی ووڈ میں اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا سامنا رہا، پختہ عزم کی وجہ سے آج وہ بالی ووڈ میں چھائی ہوئی ہیں اور ان کے چاہنے والوں انسٹاگرام پر 23 کرڑو سے بھی زیادہ ہے،اداکارہ کی نئی بولڈ ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی پارٹی سے واپس آرہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  بالی ووڈ انڈسٹری کی بیشتر کامیاب اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں آئٹم سانگ کرنے والی کینیڈین نژادڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی نے ایک اور نئی بولڈ ویڈیو وائرل ہوئی، اداکارہ کی پہلے بھی ایسی کئی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں،نئی ویڈیو میں  نورا فتیحی نے کالے رنگ کا  شارٹس لباس پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں موبائل لیے وہ اپنی کار کی طرف آرہی ہیں جبکہ فوٹوگرافر ان کی تصاویر بنارہے ہیں، اداکارہ نے خود منفرد کار میں داخل ہونے سے قبل منفرد پوز بناتے اپنی تصویریں بناوائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  نورا فتیحی کو ایک اور بڑی کامیابی مل تھی جس کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔اس موقع پر ایک کیک بھی کاٹا گیا،شیئر کی گئیں ان تصاویر میں ان کے ہمراہ دوست احباب بھی ہیں۔  نورا فتیحی کو یہ کامیابی کے ان مشہور گانے ’دلبر دلبر‘ کی وجہ سے ملی، اس گانے کو اب تک ایک بلین صارفین نے لائیک کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ان تصویروں  کے کیپشن میں نورا فتیحی  نے  لکھا کہ اس حیران کن کامیابی پر سب کاشکریہ ادا کرتی ہوں، اپنے بارے لکھتے ہوئے کہا کہ میں آج افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہوں، جس کے ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز آئے ہیں.

مزیدخبریں