عامر خان کا بڑا دعویٰ سامنے آنے پر لوگوں کے قہقہے

29 Mar, 2021 | 11:01 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل کے پروگرام میں بالی ووڈ ہدایت کار فرح خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ’اپنا ہاتھ دکھاﺅ، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے‘۔

 جب عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی‘۔اس بات پر پروگرام میں شریک لوگوں نے دل کھول کر قہقہے برسائے۔

دوسری جانب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آدھی رات کو دو گروپ میں ہونےوالی ایک لڑائی کا  ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو بارے دعوی کیا جارہا ہے کہ اس میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن ہیں ۔ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اجے دیوگن نشے کی حالت میں تھے ۔

ان کا کار پارکنگ کے معاملےپر  جھگڑا ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ حالانکہ ویڈیو میں اتنا صاف نہیں ہے اور اس میں کسی کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا ہے، لیکن ملتی جلتی شخصیت  کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اس ویڈیو میں اداکار کی پٹائی کا دعوی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں