لاک ڈائون میں مزید سختی ،فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ سٹالزبند

29 Mar, 2021 | 10:16 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان علیم)لاہور میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے،محکمہ صحت نے اس کورونا بے قابو ہونے پرلاک ڈائون میں مزید سختی کردی ۔ پولیس نےفاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ سٹالز کو بند کروانا شروع کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت ، شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پریکم اپریل سے 11 مارچ تک پابندی عائد ، میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔ کاروباری ، تجاری مراکز شام چھ بجے تک کھلیں گے ، ہفتہ اتوار کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ جنرل سٹورز ، میڈیکل سٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے ۔ شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پابندیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

اب محکمہ صحت کی جانب سے ٹیک اوے کی اجازت ہونے کے باوجود فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سختی کردی گئی، ٹیک اوے کی اجازت ہونے کے باوجود پولیس نے ہمدرد چوک پر فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ سٹالز کو بند کروانا شروع کر دیا۔ فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے مالکان تذبزب کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے ٹیک اوے پر پابندی نہیں لگائی گئی۔فوڈ پوائنٹس مالکان تمام ایس او پیز کے ساتھ ٹیک اوے کر رہیں ہیں مگر پولیس کی جانب سے یہ بھی بند کروایا جا رہا ہے۔

فوڈ پوائنٹس مالکان کا کہناتھا کہ احکامات کی روشی میں ٹیک اوے کی اجازت دی جائے اور پولیس کو فوڈ پوائنٹس بند کروانے سے روکا جائے۔ پولیس کی جانب سے تنگ کیا جا رہا ہے اور ٹیک اوے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہفتہ ، اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے ۔شہریوں کے لئےعوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ۔ان ڈور ،آؤٹ ڈورہر طرح کے بڑے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی ، کھیلوں ، تفریحی ، ثقافتی اور سماجی تقریبات پر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔ اورنج لائن ، میٹرو ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ 9 اضلاع میں بند رہے گی ۔ٹرینوں کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔

مزیدخبریں