ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹس کب بند کی جائیں گی؟کمشنر لاہور کا ٹویٹ

مارکیٹس کب بند کی جائیں گی؟کمشنر لاہور کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث لاک ڈاؤن کے اہم فیصلوں پر کمشنر لاہور کا ٹویٹ سامنا آیا، ان کا کہناتھا کہ مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے پر عملدراد ہوگا ۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے صورت حال سنگین ہوچکی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نےموثر اقدامات کرتے اہم فیصلے کئے، کاروباری مراکز اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں گئیں ہیں جبکہ عوامی تحفظ کے لئے ماسک کا استعمال بھی ضروری قرار دیا گیا، کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا۔

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے پر عملدراد ہوگا،ان ڈور اور آوٹ ڈور شادیوں کی بندش کے بھی اہم فیصلے پر عملدرامد ہوگا ، ماس ٹرانزٹ کی بندش اور تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی عملدرامد کرایا جائے گا ،تمام پابندیوں پر پوری طرح سختی سے عملدرامد کرایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer