(سٹی42)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آدھی رات کو دو گروپ میں ہونےوالی ایک لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو بارے دعوی کیا جارہا ہے کہ اس میں جس شخص کی پٹائی کی جارہی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اجے دیوگن ہیں ۔
ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا یوزر کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ، اجے دیوگن نشے کی حالت میں تھے ۔ ان کا کار پارکنگ کے معاملےپر جھگڑا ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ حالانکہ ویڈیو میں اتنا صاف نہیں ہے اور اس میں کسی کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن ملتی جلتی شخصیت کی وجہ سے سوشل میڈیا استعمال کرنےوالے اس ویڈیو میں اداکار کی پٹائی کا دعوی کررہے ہیں۔
ایک شخص نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں سفید شرٹ پہنے ایک شخص کی پٹائی ہورہی ہے ۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس شخص نے لکھا مجھے نہیں پتہ کہ یہ اجے دیوگن ہیں یا نہیں ، لیکن لوگوں میں بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے حوالے غصہ پھیلتا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پھیل رہا ہے ، جس کو لے کر دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ اجے دیوگن ہیں ۔
ویڈیو کی تحقیق پر پتہ چلتا ہے کہ یہ ویڈیو نئی دہلی میں واقع اندراگاندھی ایئرپورٹ کے پاس بنے ایروسٹی کا ہے ، جہاں گزشتہ رات پارکنگ کو لے کر دو گروپ کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ لڑائی اتنی بڑھ گئی کہ کئی لوگ اس میں شامل ہوگئے اور ایک شخص کو پکڑ کر پٹائی شروع کردی ۔
Not really sure if this is #ajaydevgan or not but #Kisanektamorcha agitation seems to be spreading up. Social media floating with this video that drunk @ajaydevgn got beaten up?? #RakeshTikait pic.twitter.com/Fv8j0kG5fv
— lalit kumar (@lalitkumartweet) March 28, 2021
اس لڑائی کے ویڈیو میں نظر آنے والا شخص نشے کی حالت میں نظر آرہا ہے ۔ اس کا چہرہ صاف طور پر نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا ہے کہ اس واقعہ کا اجے دیوگن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔