حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ،نئے وزیرخزانہ کانام سامنے آگیا

29 Mar, 2021 | 07:10 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)تحریک انصاف کی حکومت میں اہم شخصیات کو عہدوں سے فارغ کرنے سلسلہ تاحال جارہی ہیں، اب وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرتے حکومت نے وفاقی وزیر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت  نے عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا،عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیاجارہاہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شبلی فراز کو ندیم بابر کی تعینات کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ فیصل جاوید اور فرخ حبیب کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ   وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو پیغام بھجوادیا ہے۔اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں