سٹی42: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس، اجلاس میں حکومت کی جانب سے سخت فیصلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میٹرو بس سروس اور اورنج لائن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی اجازت جبکہ باہر بیٹھک پر کھانا کھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ مارکیٹ اور بازار ہفتے میں دو روز بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے۔پارکس، تفریحی مقامات اور سماجی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب شہر میں کوروناوائرس کے بڑھتے وار تیزی سے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 افرادجان کی بازی ہارگئے۔ لاہور میں کوروناکے1 ہزار 478 نئےمریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ہسپتالوں میں کوروناکے154 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کی جانب سے وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔ایک طرف شہریوں کی جانب سے ماسک کا استعمال نہیں کر رہے تو دوسری طرف دوسرے حفاظتی انتظامات سے بھی لاپرواہی برتی جارہی ہے۔شہریوں کو کورونا ایس او پیز اپنانے اور ان پر عمل کروانے کے لئے پولیس آگاہی مہم کے ساتھ اب تک سینکڑوں مقدمات کا اندراج بھی کر چکی ہے۔