لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کتنے مقدمات درج ہوئے،جانئے  

29 Mar, 2021 | 12:00 PM

Imran Fayyaz

سٹی42: کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومتی ایکشن جا ری، لاہور میں بغیر ماسک اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد مقدمات درج کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 31 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے جبکہ کینٹ ڈویڑن میں بغیر ماسک 26 اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور کاکہناہے کہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں بغیر ماسک 18 مقدمات درج کروائے گئے، اقبال ٹاﺅن میں بغیر ماسک 6 اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 مقدمات درج کئے گئے ،اسی طرح سول لائنز ڈویڑن میں بغیر ماسک 13 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 مقدمات درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ صدر ڈویژن میں بغیر ماسک اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 مقدمات درج کئے گئے۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 7 ہزار 95 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں