ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:موبائل فون کے استعمال میں یہ غلطی آپ کی جان لے سکتی ہے

 خبردار:موبائل فون کے استعمال میں یہ غلطی آپ کی جان لے سکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیشتر لوگ موبائل کے استعمال میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ذہن میں رکھیں معمولی سی غلطی سے آپ شدید زخمی یہاں تک کہ آپ کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
آپ نے کئی مرتبہ خبر سنی یا پڑھی ہوگی کہ موبائل کی بیٹری پھٹنے سے لوگ زخمی ہونے سے لے کر موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ کئی مرتبہ فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ابھی گزشتہ دنوں ہی اترپردیش کے مرزا پور میں موبائل کی بیٹری پھٹنے سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ بچہ موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر بیٹری چارج کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
 یہ بات ذہن میں رکھیں موبائل کی بیٹری کو چارج کرتے وقت آپ کو فون پر بات کرنا ، گیم کھیلنا اور میوزک سننا وغیرہ کافی بھاری پڑسکتا ہے۔ اس سے آپ فون کے ساتھ ساتھ خود کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں ، اس لئے کبھی بھی فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
فون کو کبھی بھی اپنے تکیے کے نیچے نہ رکھیں۔کبھی بھی فون میں لوکل بیٹری کا استعمال نہ کریں۔کبھی بھی فون کو رات میں چارجنگ پر لگا کر نہ چھوڑیں۔ زیادہ چارج ہونے سے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔فون اگر زیادہ گرم ہے تو فورا فون کا استعمال روک دیں۔فون کی سیٹنگ میں جاکر ان ایپس کو بند کردیں ، جو بیٹری کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔