ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

شب برات عقیدت و احترام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر سمیت ملک بھر میں آج شب برات عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے،یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بادشاہی مسجد، جامعہ مسجد داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر اجتماعات ہورہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق شہر بھر میں فرند اسلام شب برات مہذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہیں ہیں,شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں، برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، شب برات اسلام کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں۔ اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔ شب برأت کو گذشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاہے الہیٰ میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے اس کو بےشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ گناہ کرکے اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے، علمائے کرام اس کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔

 مسلمان اس رات میں نوافل کی ادائیگی، قبرستان کی زیارت اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ اس رات کو مغفرت کی رات اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے. شب بارات پر امت مسلمہ خصوصی عبادات کا اہتمام کرتی ہے۔ ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔ رحمتوں اور برکتوں والی رات شب برات وہ عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے فرزندان اسلام کی جانب سے مسجدوں اور گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیا۔
 

معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی کہتے ہیں متبرک رات میں مسلمانوں کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ علماء کا کہنا ہے کہ شب برات کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اللہ کے حضور سربسجود ہوکر دعائیں مانگنے کی ضرورت ہے۔