کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، شہباز شریف

29 Mar, 2020 | 09:27 PM

( عمر اسلم ) شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان سے وڈیو لنک پر اجلاس، شہبازشریف کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرصدارت کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیراعلی گلگت بلتستانُ حفیظ الرحمان سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ میاں نوازشریف کا پیفام دیتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں نے نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود جنگی بنیادوں پر کام کیا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ لیگی رہنمائوں کو غریب، کمزور افراد خاندانوں کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شہبازشریف کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں چین کی جانب سے وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک سمیت دیگر سامان کی فراہمی پر چین کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے میاں شہبازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم ہائوس کو کورنٹین سینٹر بنا دیا گیا ہے جبکہ ویڈیو لنک اجلاس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر نےشرکت کی۔

مزیدخبریں