مونس الہی کا پنجاب حکومت سے بڑا مطالبہ

29 Mar, 2020 | 07:57 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر)مسلم لیگ ق کےرہنما و رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہی نے پنجاب حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ کورونا مثبت ہونےوالےمریضوں کو گھرپرسیلف آئسولیشن کی اجازت دی جائے۔
رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہی نےاپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کورونا پازیٹوٹیسٹ والے افراد کو گھر پرسیلف آئسولیشن کی اجازت دی جائے، مونس الہی کا کہنا ہےکہ جن افراد میں سیریس علامات سامنےآئیں انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا جائے، لوگ ٹیسٹ کرانے سے خوفزدہ ہیں اورہمارے اسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں، اس لیے پنجاب حکومت کوکرونا سے متاثرہ مریضوں کو گھرپر آئسولیشن کی اجازت دے۔

مزیدخبریں