(حافظ شہباز علی)کرکٹرعمراکمل نے اپنی معطلی کے معاملے پر ابھی تک پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سےمعطل بلے باز کی چارج شیٹ کا جواب دینے کی مہلت ختم ہونے میں ایک روز باقی رہ گیا ہے تاہم ابھی تک بلے باز نے پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلے باز پی سی بی سے جواب دینے کے لیے مزید مہلت لینے پرغور کررہے ہیں ۔لاک ڈائون کے باعث عمر اکمل کے وکلا مکمل جواب تیار نہیں کر پائے ۔
جس پر بلے باز اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سے مہلت کے لئے رابطہ کریں گے ، اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق بلے باز کو درخواست کرنے پر دس روز کی مہلت مل سکتی ہے ۔