کورونا وائرس  کے مریضوں کیلئے علاج کی تیاریاں مکمل

29 Mar, 2020 | 05:48 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فضا زہر آلود ہوچکی ہے، مہلک وائرس نے اب تک 679,013 لوگوں کو اپنا شکار کرلیا ہے,کورونا وائرس سے بچاو کے لئے شہر کے 3 نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، دنیا بھر میں مہلک وائرس کی وجہ سے 679,013 متاثر افرادہوچکے ہیں،31,771موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 146,345کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں,کورونا سے متاثرہ مریضون کو بچانے کے لئے شہر میں حفاطتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ شہر کے 3 نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے تیاریاں مکمل ہیں,گھرکی، بحریہ، ڈاکٹرز ہسپتال میں 73 بسترصاحب استطاعت کیلئے میسر ہونگے،وینٹی لیٹرز کی بھی سہولت موجود ہے،آئسولیشن وارڈز، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس،آئی سی یوز تیار کر لئے گئے .

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کامزید کہناتھا کہ کمیشن نجی ہسپتالوں کی سپیشل انسپیکشنز اور معاونت جاری رکھے ہوئے ہے،اب تک 49 ہسپتالوں کی انسپیکشنز مکمل کر لی گئی ہیں,واضح رہے کہ شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 119،جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,63 افراد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں,پنجاب بھر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 570 ہے.

مزیدخبریں