سٹی 42: سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے نے چھ ہزار تین سو ستر بیڈ پر مشتمل موبائیل میڈیکل سنٹر تیار کر لیے ہیں، حکومت سےاپیل ہے کہ پاک ریلویز،افواج پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چند دنوں میں یہ صلاحیت حاصل کی جاسکتی ہے، سعدرفیق نے اپنی خدمات بھی رضاکارانہ طورپرپیش کرتےہوئےکہاکہ یہ موبائیل کرونا کومبیٹ یونٹس جہاں بھی ضرورت ہو بھجوائےجا سکتے ہیں۔
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ائیر کنڈیشن کیبن،کوچز،اورانجن موجودہیں،ریلوے کیری فیکٹری اس پرباآسان کام کرسکتی ہےجبکہ یہ کام لاہور ریلوے ورکشاپ اور لوکو فیکٹری نوشہرہ بھی ہوسکتا ہے۔
سابق وزیرریلوےکاکہنا ہے کہ گذشتہ دور میں اس جگہ مہارت سے کرسمس اور آزادی ٹرینیں تیار کیں تھی جبکہ ریلوے کو زیادہ فنڈ کی ضرورت بھی نہیں ہو گی جبکہ موبائیل میڈیکل سنٹرز کوآرمی میڈیکل کور کی مدد سے ملک بھر میں پھیلایا جا سکتا ہے۔ خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ یہ یونٹس صوبائی حکومتوں کےتعاون سے بھی تیار ہوسکتے ہیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وہ خود اور ریلوے محنتی سول الیکٹریکل مکینیکل انجئنیرز کی رئٹایرڈ اور سرونگ ٹیم اس عظیم کام کے لئے رضاکارانہ طورپرحاضر ہیں جبکہ یہ موبائیل کرونا کومبیٹ یونٹس جہاں بھی ضرورت ہو بھجوائےجاسکتےہیں۔ مرکزی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے۔