(علی اکبر) شہریوں کو کورونا وائرس کا خوف رہا نہ دقعہ کی پرواہ، شہریوں کی بڑی تعدادغیر ضروری طور پر سڑکوں پر گھومنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے, پنجاب حکومت اورطبی ماہرین کی جانب سےشہریوں سے بار بار اپیل کی جارہی ہےکہ وہ غیر ضروری طور پرگھر سے باہر نہ نکلیں، شہریوں کوگھروں تک محددو رکھنےکےلیےحکومت کی جانب سےدفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے،لیکن شہریوں کی جانب سےغیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے.
لوگوں کی بڑی تعداد غیرضروری طور پرسڑکوں پر دکھائی دی،بڑوں نے اپنے ساتھ کمسن بچےاورخواتین کے ہمراہ غیرضروری سفرکرنےسےگزیزنہ کیا۔
دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹھوکر نیاز پر بھی پولیس کینجانب سے ناکہ بندی کرکے شہریوں گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کہ ہدایات کی گئیں,ماسک نہ پہننے والوں کو واپس گھر بھی بھیجا گیا,پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہدایات کیں گئیں کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے اور کرونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے گھروں میں رہیں۔