(عثمان علیم ) شہر کے25 مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرکوں پر آٹے کی فروخت جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار95 بیگز فروخت ہوئے۔
شہر میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر 25 ٹرک لگا کر آٹا سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں میں 25 پوائنٹس پر سترہ ہزار250 آٹے کے تھیلے پہنچائے گئے، جن میں سے 15 ہزار95 آٹے کے تھیلے فروخت کردیئے گئے جبکہ 2 ہزار155 تھیلے اب بھی موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق تمام پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہر میں آٹے کی کوئی قلت موجود نہیں، جس شہری کو بھی آٹا میسر نہ ہو وہ ان پوائنٹس پر جا کر آٹا خرید سکتا ہے۔