(فہد بھٹی)تھانہ مصطفی آباد کی حدود دھرم پورہ پل کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ دھرم پورہ پل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا, پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے,جس کی عمر 30سے35 ہے۔
شناخت نہ ہونے پر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے, مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔