ایک اور فرنٹ لائنر پر کورونا وائرس کا وار،قرنطینہ میں چلے گئے

29 Mar, 2020 | 04:32 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : کورونا وائرس کے  بے رحم وار جاری ،اس وائرس نے بڑے بڑوں کا نہ چھوڑا، پرنس چارلس،بر طانوی وزیر اعظم،ٹروڈو کی اہلیہ،ارکان اسمبلی ،صوبائی وزرا تک کو نہ معاف کیا۔ڈاکٹر ز بھی اس سے نہ بچ پائے۔فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ایک اور افسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مینیجر آپریشنز آصف جٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،، قرنطینہ میں چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل باہر سے آنے والے فرد کی کنٹیکٹ لسٹ سے آصف جٹ کو چیک کیا گیا تھا ۔ آصف جٹ کی طبعیت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال سے ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آگیا جس کے بعد ان کو فیلڈ سے آف کردیا گیا ۔ آصف جٹ قرنطینہ سنٹر کالا شاہ کاکو میں بھی ڈیوٹی انجام دیتے رہے ہیں۔

 یاد رہے سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں   کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1528 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔پنجاب میں   کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 557 ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔
 

مزیدخبریں