39 ہزار شہری ٹریس,50 میں کوروناوائرس کی علامات

29 Mar, 2020 | 03:03 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤ دلشادحسین) بیرون ممالک سےلاہور اور دیگر شہروں میں پہنچنے والے58300 شہریوں میں سے 39 ہزار شہریوں کو ٹریس کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق 58 ہزار میں سے 19 ہزار شہریوں کے رابطہ نمبرزغیر فعال نکلے،50 شہریوں میں کوروناوائرس کی علامات ظاہرہونےپر متعلقہ ہیلتھ مراکزمیں ریفر کردیاگیا،ریلیف کمشنربابرحیات تارڈکا کہناتھا کہ 526 مقامات کومکمل لاک کردیاگیاہے, بیرون ممالک سے آنے والے لاہور اور دیگر شہروں میں ہیں,58 ہزارمیں سے 39 ہزارشہریوں کو ٹریس کرلیاگیا,19 ہزارشہریوں کے رابطہ نمبرزغیرفعال نکلنے پی ڈی ایم اےنےپی ٹی اےسےفعال رابطہ نمبرز حاصل کرلیے.
سینئر ممبربورڈآف ریونیو و ریلیف کمشنربابرحیات تارڈنے کہا کہ بیرون ملک سےآنےوالے50 شہریوں میں کوروناوائرس کی علامات کے ظاہرہونے پر متعلقہ ہیلتھ مراکز میں ریفر کردیا گیابیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کی فیملی کی ہسٹری بھی حاصل کی گئی ہے.
بابرحیات تارڈ نےکہاکہ کورونا وائرس کےمزید پھیلاؤ کو روکنے کےلیے 526 مقامات ایسےہیں جہاں سے وائرس کےمزیدپھیلنےکاخدشہ تھاوہاں سو فیصد لاک ڈاؤن کیاگیا جبکہ کورونا وائرس کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کو مانیٹر کیاجارہاہےافسران کنٹرول روم میں موجود ہیں.

ڈائریکٹر جنرل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نےکہاکہ540 زائرین کو ڈی جی خان قرنطینہ سینٹرسےگھروں کو روانہ کردیا گیاملتان قرنطینہ سینٹرسے تین سو چار زائرین کو چودہ روز کے بعد گھروں کوروانہ کردیا گیا,65زائرین کو تفتان سے فیصل آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کیاجارہاہےجبکہ قرنطینہ سینٹرزمیں موجود 20 ہزار پرسنل پروٹیکشن کٹس پیرامیڈیکس سٹاف کو فراہم کردیا.

30 ہزار گلوز اور دس ہزار ماسک بھی ہیلتھ سٹاف کو مہیا کردیا گیا, قرنطینہ سینٹرز میں تعینات آرمڈ فورسز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی حفاظتی سامان مہیا کردیاگیاہے.
پی ڈی ایم اے حکام نےدعوی کیاکہ چائینہ سے موصول ہونے والے چالیس این نائنٹی فائیو ماسکس کی کھیپ محکمہ صحت کو فراہم کردی گئی ہے

مزیدخبریں