ٹرین انجنوں ,بوگیوں کی بھی سنی گئی

29 Mar, 2020 | 02:39 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید ) کورونا وائرس  کے باعث ٹرین آپریشن کی معطلی، ٹرین انجنوں اور بوگیوں کی بھی سنی گئی، ریلوے انجن شیڈ اور سک لائن میں ٹرین بوگیوں اور انجنوں کی ریپیئرنگ اور فیومیگیشن کا کام جاری، احتیاطی تدابیر کے برعکس ریلوے ملازمین کام میں مشغول ہیں.
ٹرین بندش کا پانچوں روز، انتظامیہ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرین بوگیوں اور انجنوں کی ریپیئرنگ کا کام شروع کر دیا، انجن شیڈ میں لوکوموٹو کی ریپرئرنگ اور مینٹننس کا عمل جاری جبکہ لاہور ریلوے واشنگ لائن میں ٹرین بوگیوں کی فیومیگیشن اور ڈس انفیکشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی کے بعد 19ٹرینیں لاہور پہنچیں تھیں، جنکی 210بوگیاں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے لیے لاہور واشنگ لائن بجھوائی گئیں، بعد ازاں کوچنگ سک لائن میں بوگیوں کی سپیشل رپیئرنگ جاری ہے، جبکہ اوور شیڈول بوگیوں کو کوچوں کی مکمل ریپئرنگ کے لیے ورکشاپ بھیج دیا گیا۔
واشنگ لائن، سک لائن اور انجن شیڈ میں مزدور حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر کام میں مشغول ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث پورا لاہور بند ہے، مگر ریلوے مزدوروں سے ڈیوٹیاں کروائی جا رہی ہیں. جس پر ریلوے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرین بندش کے ساتھ ہی بوگیوں کی مرمت کا ٹاسک مل گیا.

وزارت ریلوے کی جانب سے ریلوے افسران و ملازمین کو چھٹیوں کا حکمنامہ جاری نہیں ہوا,جس وجہ سے ملازمین کو چھٹیاں نہیں ہوئیں.

مزیدخبریں