شہر بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے سپرے کا عمل جاری

29 Mar, 2020 | 02:13 PM

M .SAJID .KHAN

(راودلشاد) کوروناوائرس سےبچاؤ کےلیے جراثیم کش سپرے کا آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اورضلعی انتظامیہ کےاہلکاروں نےلاہور ہائی کورٹ میں جراثیم کش سپرے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل فائر بریگیڈ کےاہلکار شہربھرمیں جراثیم کش سپرے کرنے کے لیے متحرک ہیں،دوسرے مرحلےمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے والےعلاقوں میں جراثیم کش سپرے کےلیے گاڑیاں روانہ کردی گئیں،فوکل پرسن عمران رامے کا کہنا تھاکہ کمشنرلاہورو ایڈمنسٹریٹرسیف انجم کی ہدایت پر الصبح شروع ہونے والا آپریشن جاری ہے.

مال روڈ پر ریگل چوک سےاستنبول چوک تک جبکہ ہال روڈ،لاری اڈوں اوردیگرعوامی مقامات پرجراثیم کش سپرے کیاگیا،شہرکی ایک ہزار مارکیٹس میں سپرے کیاجاچکاہے،حکام بالا کی ہدایت پرمرحلہ وار جراثیم کش سپرے کا آپریشن جاری رہےگا،ایم سی ایل اور فائر بریگیڈ اہلکار پوری ذمہ داری کے ساتھ سپرے آپریشن کررہےہیں.

مزیدخبریں