(سعودبٹ) کورونا وائرس سے بچاو کےپیش نظرحفاظتی اقدام کئے جارہے ہیں، ماڈل بازارمیں شہریوں کی خریداری کےدوران دائرہ میں کھڑے ہونےکی پابندی،سینیٹائزرکے استعمال کے ساتھ دستانوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں تمام خریداروں کے لئےہینڈ سینیٹائزرکا استعمال یقینی بنایا گیا،جبکہ ڈسپوزیبل دستانے فراہم کیےگئے،خریداری کے لئے ٹرالیوں پر بھی سپرے کا استعمال بھی کیا گیا،،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سٹالز پر موجود عملہ کے لئےماسک،کیپ اور دستانےلازمی قرار دیئےگئے ہیں۔
شہریوں سے دائرہ میں کھڑے ہو کر خریداری کرنےکی پابندی کرائی گئی،شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں بہترانتظامات کیےگئے ہیں،لیکن عام عوام کو اس مرض سے بچاو کے لیےخود کردار ادا کرنا ہوگا۔
ماڈل بازارمیں سبزیوں کے نرخ میں گزشتہ ہفتہ کےمقابلے کمی کا رجحان رہا،آلو 34روپے،پیاز 54،ٹماٹر26،لہسن 128،کھیرا اورپالک 24، شملہ مرچ100،لیموں 60،مٹر 33جبکہ گاجر 26 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔