چار بار برٹش سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے اعظم خان کورونا سے انتقال کرگئے

29 Mar, 2020 | 12:33 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:چار بار برٹش سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے اعظم خان کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے ،اعظم خان  کی عمر 94 برس تھی اور وہ لندن میں مقیم تھے -

ہاشم خان نے مشہور زمانہ برٹش اوپن کا اعزاز سات بار حاصل کیا تھا۔ یہ ریکارڈ 23 سال قائم رہا جسے آسٹریلیا کے جیف ہنٹ نے توڑا لیکن پھر جہانگیرخان نے دس بار جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔اعظم خان برٹش اوپن کا اعزاز چار بار جیتنے میں کامیاب ہوئےلیکن عام رائے یہ ہے کہ وہ یہ ٹائٹل مزید جیت سکتے تھے لیکن انھوں نے اپنے بڑے بھائی ہاشم خان کے احترام میں ان سے کبھی بھی جیتنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

اعظم خان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعظم خان کا انتقال کورونا وائرس کے سبب ہوا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایلنگ اسپتال لندن میں 95 سالہ اعظم خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔

اعظم خان کے بیٹے واصل خان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کی شام والد کے انتقال سے آگاہ کیا ہے، ہم سب لندن میں آئسولیشن میں موجود ہیں اور اِس خبر نے ہمیں دہلا دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اعظم خان 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 بار اسکواش چیمپئن رہے اور وہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی ہاشم خان کےچھوٹے بھائی تھے اور ان کا اپنا شمار بھی اسکواش کے لیجنڈز میں ہوتا تھا۔



مزیدخبریں