ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد119 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد119 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:دنیا بھر میں جان لیواکورونا وائرس کے وار جاری ہیں، وائرس کا شکار افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، شہر میں کوروناکے چارنئے کیسز  سامنے   آگئے جس کے بعد   لاہور میں تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد   119 ہوگئی۔ پنجاب بھر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 557 ، جبکہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  کورونا کا خطرہ شہر میں بڑھنے لگا ہے،  لاہور میں کل  تعداد 119 ہوگئی،  میوہسپتال میں کورونا کا ایک اورمریض جان کی بازی ہارگیا، جاں بحق ہونے والوں کی  تعداد 5 ہوگئی، میو ہسپتال میں  کورونا وائرس کے مریض کی درد ناک موت ہوئی۔

 شہر میں4اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ، متاثرہ افراد کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ، وائرس کا شکار ہونیوالے 3 افراد جاں بحق اور 43 میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پنجاب بھر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 557 ، جبکہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 5مریض تندرست ہوئے،پی کے ایل آئی سے ایک مریض کو صحت یاب ہونے پرڈسچارج کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شہر میں ایک اور مریض میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں کورونا سے  متاثرہ افراد کی  تعداد 119 ہو گئی، اب تک  پنجاب میں  کورونا وائرس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،  پنجاب میں کورونا کے755 کنفرم مریض ہیں۔

پاکستان میں ہلاکتوں کی  تعداد 11 ہے جن میں سے پانچ کا تعلق  پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا ہے تاہم 25 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نے ہدایت کی ہے کہ  گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،  آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer