لوئرمال (زاہد چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کی نگرانی کیلئے انتہائی نگہداشت کے ماہرین کی کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی پروفیسر کامران چیمہ کی سربراہی میں انتہائی نگہداشت کے ماہرین پر تشکیل دی گئی، کمیٹی میں پروفیسرا جودت سلیم ،جنرل (ر)محمد اسلم، ڈاکٹر سلمان ایاز، پروفیسر ارشد تقی اور ڈاکٹر سرور شامل ہیں۔ کمیٹی کو کورونا کے علاج کیلئے قائم آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کو مطلوبی معیار کا حامل بنانے، مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کو ٹریننگ دینے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قرنطینہ وارڈ میں انفیکشن کنٹرول یقینی بنانے کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عون رضا کی سربراہی میں بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ پروفیسر ہارون حامد اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی کو کمیٹی کاممبر نامزد کیا گیا ہے۔