لاہور میں کورونا کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

29 Mar, 2020 | 07:57 AM

Sughra Afzal

مال روڈ(زاہدچودھر ی، قیصرکھوکھر،علی اکبر،فخرامام ) دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ڈیرے ڈال لیے،  شہر میں کوروناکے چارنئے کیسز  سامنے   آگئے جس کے بعد  لاہور میں تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد   119 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب میں کورونا وائرس مریضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،جس کے مطابق اس وقت پنجاب میں کورونا وائرس کے 557 کنفرم مریض ہیں،جبکہ اموات کی تعداد 5 ہے اور 5ہی مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نے ہدایت کی ہے کہ  گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،  آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔

کوروناکرائس مینجمنٹ سیل کے مطابق پنجاب میں164وینٹی لیٹرزرموجودہیں، شہرمیں 5مریض تندرست ہوئے ہیں جبکہ پی کے ایل آئی سے ایک مریض کو صحت یاب ہونے پرڈسچارج کردیا گیا۔

علا وہ ازیں کوروناکے بعد پیداہونے والی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے 18ارب کے ٹیکس معاف کردیئے ہیں جبکہ 25لاکھ گھرانوں کی مالی امداد کیلئے 10ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں، یہ امدادی رقم وفاقی حکومت کے دیگر پیکیج کے علاوہ ہوگی، کورونا کی وجہ سے روزگار سے محروم ہونے والے دیہاڑی دار مزدور طبقے کو 4ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی90روز کیلئے سزا معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، پنجاب میں تقریباً3100 قیدی مستفید ہوں گے،فیصلے کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگااور انڈرٹرائل قیدیوں کے حوالے سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں اورجلد وفاقی حکومت کو پیش کردی جائینگی۔

مزیدخبریں